نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی
ویلنگٹن (نیوزی لینڈ)، 22 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی T20I سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا آخری
نیوزی لینڈ ویمن نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی


ویلنگٹن (نیوزی لینڈ)، 22 مارچ (ہ س)۔

نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی T20I سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا آخری میچ 25 مارچ کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔

اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ اینری ڈرکسن نے 32 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 55 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ڈرکسن کے علاوہ اوپنر سن لوس نے بھی 29 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے۔ نادین ڈی کلرک نے 20، کلو ٹرایون نے 14 رنز، کیلا رینیکے نے 13 رنز اور کپتان لارا ولوارڈ نے 10 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان امیلیا کیر اور سوفی ڈیوائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ وکٹ کیپر بلے باز ا یساابیلا گیج 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں۔ اس کے بعد جارجیا پلیمر اور کپتان امیلیا کیر نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ جارجیا نے 22 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے جبکہ کپتان کیر نے 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ان دو وکٹوں کے گرنے کے بعد تجربہ کار سوفی ڈیوائن نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 64 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ بروک ہالیڈے 16 اور میڈی گرین 9 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔نیوزی لینڈ نے ڈیوائن کی اننگز کی بدولت ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کلوٹرایون نے دو جبکہ ڈرکسین اور این ملابا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande