آگرہ میں پیڑ سے ٹکرائی بولیرو، اٹاوہ کے پانچ عقیدت مندوں کی موت
آگرہ، 20 مارچ (ہ س)۔ جمعرات کی رات اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں، راجستھان میں کیلا دیوی کے درشن سے واپس آ رہی اٹاوہ سے عقیدت مندوں کو لے کر جا رہی بولیرو کار درخت سے ٹکرا گئی اور بکھر گئی۔ حادثے میں پانچ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر زخمی
آگرہ میں پیڑ سے ٹکرائی بولیرو، اٹاوہ کے پانچ عقیدت مندوں کی موت


آگرہ، 20 مارچ (ہ س)۔

جمعرات کی رات اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں، راجستھان میں کیلا دیوی کے درشن سے واپس آ رہی اٹاوہ سے عقیدت مندوں کو لے کر جا رہی بولیرو کار درخت سے ٹکرا گئی اور بکھر گئی۔ حادثے میں پانچ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ بولیروکے ڈرائیور کا سونا بتایا جا رہا ہے۔

آگرہ ضلع کے چتر ہاٹ تھانے کے تحت گاو¿ں پائی کے قریب نصف شب تقریباً12بجے بولیرو (UP 79X 1851) پیڑ سے ٹکرا گئی ۔ کار میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کو بچایا اور ایمبولینس کے ذریعے سی ایچ سی جیت پور روانہ کیا۔ ڈاکٹروں نے پانچ لوگوں کو مردہ قرار دیا، اور چار دیگر کو تشویشناک حالت میں درج کر کے سیفئی میڈیکل کالج، اٹاوہ بھیج دیا گیا۔

ڈی سی پی ایسٹرن زون آگرہ ابھیشیک اگروال نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی شناخت اٹاوہ ضلع گن نگلا ور تھانہ ایک دل ساکن دیپک کی بیٹی

آرادھیا (08)، دیویندر (35) اور اس کی بیوی سیما (32)،کامتا (60) اور پرتاپ پورہ کے رہنے والے رشی (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں دیپک کا بیٹا رشبھ، بیٹی رشمی، دیویندر کا بیٹا آدتیہ اور اوریا کے گوہنکلا کے رہنے والے اونیش شامل ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔

ڈی سی پی ایسٹرن زون نے بتایا کہ سبھی لوگ ما کیلا دیوی کے درشن کرکے واپس جارہے تھے۔ راستے میں ڈرائیور کو نیند آ گئی اور بولیرو بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande