تلنگانہ: گوداوری ندی میں نہانے گئے انجینئرنگ کے 5 طلبہ لاپتہ ہوگئے
حیدرآباد، 20 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کے مشہورتیرتھ مقام بھدراچلم کے نزدیک دریائے گوداوری میں نہانے کے بعد انجینئرنگ کے پانچ طلباءلاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ تمام طلبا ایس آر ایم انجینئرنگ کالج، امراوتی میں بی ٹیک کے دوسرے سال کے طا
TELANGANA-FIVE-ENG-STUDENTS-MISSING-GODAWARI


حیدرآباد، 20 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کے مشہورتیرتھ مقام بھدراچلم کے نزدیک دریائے گوداوری میں نہانے کے بعد انجینئرنگ کے پانچ طلباءلاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ تمام طلبا ایس آر ایم انجینئرنگ کالج، امراوتی میں بی ٹیک کے دوسرے سال کے طالب علم بتائے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ،یہ واقعہ آندھرا پردیش کے کوکنور منڈل کے ویلیرو علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جمعہ کے روز سات طلبا کا ایک گروپ دریائے گوداوری کے کنارے سیرو سیاحت اور تصویریں کھینچنے کے لئے گیا تھا۔ اسی دوران پانی میں اترتے ہوئے گہرائی کا درست اندازہ نہ لگ پانے کی وجہ سے وہ اچانک پھسل گئے اور تیز بہاو میں بہہ گئے۔ اس واقعہ میں پانچ طالب علم ڈوب گئے جبکہ دوطالب علم بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

طلباءکے گروپ میں سریکر، ابھیلاش، ہرشا، دیپک، تیجا، ستیش اور نودیپ شامل تھے۔ ابھیلاش اور سریکر بحفاظت باہر آگئے، جبکہ باقی پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طلبا گزشتہ روز سری سیتارام چندر سوامی مندر گئے تھے اور اگلے دن دریا کے کنارے گھومنے کے لیے گئے تھے۔

کوٹھا گوڈیم پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ماہر تیراکوں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاپتہ طلبہ کی تلاش کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔ اس وقت تک کوئی طالب علم نہیں ملا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں یا آبی ذخائر کے قریب جاتے ہوئے زیادہ محتاط رہیں اور گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں، تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande