
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رخ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی مضبوطی اور بڑھ گئی۔ حالانکہ درمیان درمیان میں منافع وصولی بھی ہوتی رہی، اس کے باوجود دونوں انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی برقرار رہے۔ صبح 10 بجے تا کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.12 فیصد اور نفٹی 1.07 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹاٹا اسٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کول انڈیا، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور ٹیک مہندرا کے شیئر 4.17 فیصد سے لے کر 2.69 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ ڈی ایف سی بینک، شری رام فائنانس، ایچ ڈی ایف سی لائف، ایس بی آئی لائف انشورنس اور بجاج فائنانس کے شیئر 1.33 فیصد سے لے کر 0.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,667 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,375 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 292 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 28 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 2 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 44 شیئر سبز نشان میں اور 6 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 352.14 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,559.38 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب اس انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ بازار میں ہو رہی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے پہلے 20 منٹ کے کاروبار میں ہی سینسیکس اچھل کر 75,204.64 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کے سبب اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آگئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 830.44 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 75,037.68 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 108 پوائنٹس اچھل کر 23,110.15 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے صبح 9:30 کے قریب نفٹی 315 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 23,319.70 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کے باعث فروخت شروع ہونے کی وجہ سے یہ انڈیکس بھی اوپری سطح سے نیچے گر گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 245.20 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,247.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن