امول مٹکری کے سنگین الزامات، اشوک کھارات کی جانچ کا مطالبہ
اکولہ ، 20 مارچ (ہ س)۔ این سی پی کے رکن قانون ساز کونسل امول مٹکری نے اشوک کھارات معاملے میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مکمل جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے سے قبل جادو ٹونے سے متعلق اشیاء ملنے کی خبریں سیاسی حل
Politics-Maha-Mitkari-Allegati


اکولہ ، 20 مارچ (ہ س)۔ این سی پی کے رکن قانون ساز کونسل امول مٹکری نے اشوک کھارات معاملے میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مکمل جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے سے قبل جادو ٹونے سے متعلق اشیاء ملنے کی خبریں سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔ مٹکری نے دعویٰ کیا کہ اجیت پوار کے بارامتی اور ممبئی میں واقع گھروں کے باہر حادثے سے قبل جادو ٹونے سے ملتی جلتی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025، 19 نومبر 2025 اور 20 نومبر 2025 کے دوران شیو راتری اور اماوسیہ جیسے دن تھے، اور اسی عرصے میں سہیوگ سوسائٹی کے باہر مبینہ طورپراس نوعیت کی رسومات انجام دی گئیں۔انہوں نے اشوک کھارات کے شیو لیکا آشرم کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا وہاں اگھوری پوجا کی جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھارات کے ماننے والے سیاسی فائدے کے لیے اس کے احکامات پر اس طرح کی رسومات انجام دے سکتے ہیں۔ مٹکری نے کہا کہ وہ اجیت پوار کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ انہیں رسومات اور توہم پرستی سے دور پایا۔ ان کے مطابق اجیت پوار ایسے کسی بھی عمل کو قبول نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اس معاملے میں اشوک کھارات کا وی ایس آرکنکشن سامنے آیا ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 27 جنوری 2026 کو کارکے ذریعے پونے جانے کے بعد اجیت پوار 28 جنوری 2026 کی صبح وی ایس آر کے ذریعے کس کے مشورے پر گئے تھے۔مٹکری نے مطالبہ کیا کہ اشوک کھارات، اس کے آشرم کے پجاریوں اور متعلقہ افراد کے 16 نومبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک کے کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کی جانچ کی جائے تاکہ پورا معاملہ واضح ہو سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande