
علی گڑھ, 20 مارچ (ہ س)
علی گڑھ، 18 مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف تھیالوجی کے ڈین پروفیسر محمد حبیب اللہ اور وقار الملک ہال کے پرووسٹ پروفیسر نوشاد علی پی ایم کو یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر حبیب اللہ کو بطور سینئر ترین ڈین، ایگزیکیٹیو کونسل (ای سی) کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ڈین کے عہدے پر فائز رہنے تک ای سی کے رکن رہیں گے۔اسی طرح پروفیسر نوشاد علی پی ایم کو سینئر ترین پرووسٹ ہونے کے ناطے ایگزیکیٹیو کونسل کا ممبر مقررکیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ