باڑمیر کے ایک اسکول میں واقعہ پر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے راجستھان کے باڑمیر میں ایک سرکاری ہائیر پرائمری اسکول میں ایک کلاس روم میں چھت کا پنکھا گرنے سے دو طالب علم کے شدید طور پر زخمی ہو نے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے ۔ کمیشن نے ج
NHRC-NOTICE-RAJASTHAN-DM-SP


نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے راجستھان کے باڑمیر میں ایک سرکاری ہائیر پرائمری اسکول میں ایک کلاس روم میں چھت کا پنکھا گرنے سے دو طالب علم کے شدید طور پر زخمی ہو نے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے ۔ کمیشن نے جمعہ کو باڑمیر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ 16 مارچ کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کے ایک کلاس روم میں چھت کے پنکھے کا ہک اچانک ٹوٹ گیا، جس سے پنکھا طلبا پر گرا، جس سے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی طلباءکے اہل خانہ اور مقامی رہائشیوں کا الزام ہے کہ واقعہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے شدید لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

کمیشن نے زخمی طلبا کی صحت کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande