
بھوپال، 20 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے مقصد سے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ، 21 مارچ کو جے پور کے آئی ٹی سی راجپوتانہ میں ’انٹرایکٹو سیشن آن انویسٹمنٹ اپرچیونیٹیز ان مدھیہ پردیش‘ میں صنعت کاروں کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سیشن میں ریاست کی پالیسیوں کی وضاحت، انتظامی مستعدی اور سرمایہ کاری کے موافق نقطہ نظر کو ملک کے بڑے صنعتی گروپوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
رابطہ عامہ افسر بندو سنیل نے جمعہ کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جے پور میں ہونے والے سیشن میں مدھیہ پردیش کی صنعتی پالیسی، شعبہ وار مراعات، ترقی یافتہ صنعتی علاقوں کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، لاجسٹک نیٹ ورک، ہنرمندی کے فروغ کا نظام اور فوری منظوری کے طریقہ کار کی مکمل پیشکش دی جائے گی۔ صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری راگھویندر کمار سنگھ ریاست میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔ پروگرام میں بڑے صنعتی گروپوں کے نمائندے بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
رابطہ عامہ افسر کے مطابق، وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو صنعت کاروں کے ساتھ براہِ راست مکالمے میں ریاستی حکومت کی ترجیحات کو واضح کریں گے اور بتائیں گے کہ مدھیہ پردیش سرمایہ کاری کے لیے مستحکم پالیسی ساز ماحول، شفاف عمل اور وقت کی پابندی کے ساتھ فیصلے کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔ وہ سرمایہ کاری کو روزگار کی فراہمی، ہنرمندی میں اضافے اور صنعتی توسیع سے جوڑنے کے ریاست کے عزم کو سامنے رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا کلیدی خطاب ریاست کی صنعتی سمت اور طویل مدتی ترقی کے وژن پر مرکوز ہوگا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو منتخب صنعت کاروں کے ساتھ ون-ٹو-ون ملاقات میں مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن