ایران نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی ریفائنری پر بمباری کی
ایران نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی ریفائنری پر بمباری کی تہران/تل ابیب، 20 مارچ (ہ س)۔ امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان چھڑی جنگ 21ویں دن مزید شدید ہو گئی۔ اس جنگ میں ممکنہ طور پر پہلی بار امریکہ کی فوجی صلاحیت کو زبرد
امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا کولاج۔ فوٹو: دی سن


ایران نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی ریفائنری پر بمباری کی

تہران/تل ابیب، 20 مارچ (ہ س)۔ امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان چھڑی جنگ 21ویں دن مزید شدید ہو گئی۔ اس جنگ میں ممکنہ طور پر پہلی بار امریکہ کی فوجی صلاحیت کو زبردست چوٹ پہنچی ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے (فائٹر جیٹ) کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی ریفائنری پر ایران نے بمباری کر کے اسے اڑانے کی کوشش کی ہے۔ ایران نے امریکی ایف-35 فائٹر جیٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

سی این این، الجزیرہ اور دیگر کچھ ممالک کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایف-35 پر حملے کی ویڈیو فوٹیج تو جاری کی ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یہ ضرور ہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ نے تسلیم کیا کہ ایک ایف-35 جیٹ کو ایران کے اوپر مشن کے دوران ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ طیارے کو مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں اتارا گیا ہے۔

کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے اور پائلٹ محفوظ ہے۔ واقعے کی جانچ جاری ہے۔ تاہم امریکہ نے براہِ راست ایرانی حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایف-35 دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے تل ابیب میں ریفائنری پر زوردار بمباری کی ہے۔ اس دوران قطر انرجی نے کہا کہ ایرانی حملوں کی وجہ سے قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) برآمدی صلاحیت کا 17 فیصد حصہ مسدود ہو گیا ہے۔ اس سے سالانہ آمدنی میں تخمینہ 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور یورپ و ایشیا کو ہونے والی سپلائی پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ادھر، اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے پریس کانفرنس طلب کی۔ وہ صحافیوں کے سامنے آئے اور کہا کہ وہ جنگ جیت رہے ہیں۔ وہ ابھی زندہ ہیں۔ ایران بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم نے 20 دنوں کی جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ گھنٹے میں شمالی اسرائیل کے مارگلیوٹ قصبے پر میزائل داغے ہیں۔ اس کے علاوہ نبطیہ صوبے کے مارون الرأس علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے گروپ کو بھی نشانہ بنایا۔

اس دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری اس بحران کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہیں ہوتی، تو اس کا اثر کئی ممالک پر پڑے گا۔ یہ صورتحال آگے چل کر اور بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس گفتگو میں خطے کی صورتحال اور اس کے عالمی امن پر اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، دونوں لیڈروں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ یو اے ای اور خطے کے دیگر ممالک میں شہریوں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جو بین الاقوامی قانون اور ان ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ان حملوں کی مذمت کی اور یو اے ای و خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ امریکہ کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کی بات کہی۔

اس دوران بتایا گیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بارو جمعہ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اچانک طے کیا گیا ہے اور اس سے پہلے وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت گئے تھے، جہاں انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران بارو اسرائیل کے لیڈروں سے علاقائی سلامتی، انسانی امداد اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امور پر بات چیت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande