
گلوبل مارکیٹ سے ریکوری کے اشارے، ایشیا میں بھی عام طور پر خریداری کا رخ
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ اسرائیل کے ذریعہ ایران کے انرجی انفراسٹرکچر پر مزید حملہ نہ کرنے کا اشارہ ملنے کے بعد آج گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران نچلی سطح سے شاندار ریکوری کر کے معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج سبقت کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباو بنا رہا، جبکہ ایشیائی بازار میں آج عام طور پر خریداری کا رخ برقرار ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فوج کو زمین پر نہ اتارنے کا اعلان کرنے اور ایران کے انرجی انفراسٹرکچر پر نیا حملہ نہ کرنے کا اشارہ دینے کے بعد گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ کا موڈ سدھرتا ہوا نظر آیا۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد بڑی گراوٹ کا سامنا کرنے والے وال اسٹریٹ کے انڈیکس نچلی سطح سے کافی حد تک ریکوری کرنے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.27 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,606.49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 479.74 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 46,501.17 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران بھی مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 241.79 پوائنٹس یعنی 2.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10,063.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 162.01 پوائنٹس یعنی 2.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,807.87 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 662.69 پوائنٹس یعنی 2.90 فیصد ٹوٹ کر 22,839.56 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج ریکوری ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 2 انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بنے ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا اور جاپان کے شیئر مارکیٹ میں چھٹی ہونے کی وجہ سے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس اور نکیئی انڈیکس میں آج کوئی ہلچل نہیں ہے۔ ایشیا میں گراوٹ کا سامنا کرنے والے انڈیکس میں ہینگ سینگ انڈیکس 181.58 پوائنٹس یعنی 0.71 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,319 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.26 فیصد لڑھک کر 4,954.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔
دوسری جانب، گفٹ نفٹی 156.50 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 23,276.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.59 فیصد کی تیزی کے ساتھ 5,797.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.90 فیصد اچھل کر 1,430.17 پوائنٹس کی سطح پر، تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 0.16 فیصد کی سبقت کے ساتھ 33,742.21 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.16 فیصد کی چھلانگ لگا کر 4,013.16 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن