ڈاکٹر ناصر احمد صلاتی شعبہ اورل پیتھالوجی و مائیکروبایولوجی کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ, 20 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل پیتھالوجی و مائیکروبایولوجی سے وابستہ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر احمد صلاتی کو تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صلاتی کے متعدد تحقیق
ڈاکٹر ناصر صلاتی


علی گڑھ, 20 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل پیتھالوجی و مائیکروبایولوجی سے وابستہ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر احمد صلاتی کو تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صلاتی کے متعدد تحقیقی مقالات قومی و بین الاقوامی معتبر جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جن میں اورل پیتھالوجی، تشخیصی بایومارکرز اور منہ کی بیماریوں کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کی تحقیق میں منہ کے سرطان، سسٹ اور اورل صحت و بیماری کے مالیکیولر میکانزم سے متعلق مطالعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے ہیں اور ڈنٹسٹری کے شعبے سے متعلق علمی جرائد کے ادارتی و ریویو بورڈز کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande