


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم 'دھرندھر 2' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اپنی دھماکہ خیز کارکردگی سے تاریخ رقم کردی ہے۔ ایڈوانس بکنگ اور پریویو شوز سے زبردست کمائی کے بعد، فلم نے اپنے پہلے دن 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شائقینکے زبردست ردعمل نے تھیٹرز میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
ٹریڈ رپورٹس کے مطابق دھرندھر 2' نے پیڈ پریویو سے بھارت میں تقریباً43کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ ریلیز کے پہلے ہی فلم نے102.55کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس طرح محض دو دنوں میں فلم کا کل باکس آفس کلکش 145.55کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہفلم نے اوپیننگ ڈے کلیکشن کے معاملے میں جواب اور اینیمل جیسی بڑی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دریں اثنا، ساو¿تھ سپر اسٹار پون کلیان کی فلم استاد بھگت سنگھ کو دھرندھر 2 سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق، فلم نے اپنے پہلے دن 31.50 کروڑ کی کمائی کی، جسے ایک مضبوط آغاز سمجھا جاتا ہے، لیکن دھرندھر 2 سے کم رہی۔
غور طلب ہے کہ پون کلیان کی پچھلی فلم دے کال ہم او جی نے پہلے دن 63.75کروڑ روپے کی کمائی کی تھی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ