اپڈیٹ۔۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 21 مارچ : ہندوستانی تاریخ میں ایمرجنسی کا خاتمہ اور فلم فیئر ایوارڈ کا آغاز
ہندوستانی تاریخ میں 21 مارچ 1977 میں ایمرجنسی کے خاتمے کی علامت ہے۔ اندرا گاندھی کی حکومت نے 25 جون 1975 کی آدھی رات کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ اس وقت کے صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد نے وزیراعظم کی درخواست پر دستور کی دفعہ 352 کے تحت ایمر
تاریخ کے آئینے میں 21 مارچ


ہندوستانی تاریخ میں 21 مارچ 1977 میں ایمرجنسی کے خاتمے کی علامت ہے۔ اندرا گاندھی کی حکومت نے 25 جون 1975 کی آدھی رات کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ اس وقت کے صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد نے وزیراعظم کی درخواست پر دستور کی دفعہ 352 کے تحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ ایمرجنسی کے دوران شہری آزادیوں پر پابندی عائد ہوئی، پریس پر کنٹرول رکھا گیا اور اپوزیشن لیڈروں کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا۔ یہ دور آزاد ہندوستان میں سب سے متنازعہ دور سمجھا جاتا ہے۔

تقریباً دو سال تک جاری رہنے کے بعد، 21 مارچ 1977 کو ایمرجنسی کو ختم کر دیا گیا۔ اس دن نے ہندوستان کی جمہوریت کی بحالی اور شہری حقوق کی دوبارہ واپسی کا پیغام دیا۔

دیگر اہم واقعات:

1349 - جرمنی کے ایرفرٹ شہر میں بلیک ڈیتھ فسادات میں تین ہزار یہودیوں کا قتل کر دیا گیا۔

1791 - برطانوی فوج نے بنگلورو کو ٹیپو سلطان سے چھین لیا۔

1836 - کولکاتا میں پہلی عوامی لائبریری کا آغاز، اب اس کا نام نیشنل لائبریری ہے۔

1857 - جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً ایک لاکھ سات ہزار لوگوں کی موت ہو گئی۔

1858 - لکھنو میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کی مشعل جلانے والے سپاہیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

1887 - بمبئی میں پرارتھنا سماج کا قیام۔

1912 - مشہور موسیقار خواجہ خورشید انور کی پیدائش۔

1916 - شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش۔

1954 - پہلی فلم فیئر ایوارڈ تقریب کا انعقاد۔

1978 - ہندوستانی اداکارہ رانی مکھرجی کی پیدائش۔

2008 - ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر جگدیش کھٹر کو ’جے ڈی پاور اینڈ ایسوسی ایٹڈ فاونڈر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

2008 - سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے چاند ٹائٹن پر سمندر ہونے کے نئے شواہد حاصل کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن / محمد شہزاد

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande