وزیر اعلی نے سمردھی یاترا کے دوران اورنگ آباد ضلع میں منعقدہ جن سمواد پروگرام میں شرکت کی
پٹنہ 20 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلی نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران اورنگ آباد ضلع کے تحت بارون کے منشی بیگھہ میں منعقد جن سموادپروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سب یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ میں آپ سب کو
وزیر اعلی نے سمردھی یاترا کے دوران اورنگ آباد ضلع میں منعقدہ جن سمواد پروگرام میں شرکت کی


پٹنہ 20 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلی نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران اورنگ آباد ضلع کے تحت بارون کے منشی بیگھہ میں منعقد جن سموادپروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سب یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ بہار میں پہلی بار 24 نومبر 2005 کو این ڈی اے کی حکومت بنی تھی، تب سے ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے اور ہم بہار کی ترقی میں لگاتار مصروف ہیں۔بہار کی حالت بہت خراب تھی۔ لوگ شام کے بعد گھر وںسے باہر نہیں نکلتے تھے۔ سماج میں تنازعہ ہو تا تھا ،ہندو مسلم جھگڑا ہوتا تھا ،پڑھائی کی کیا حالت بہت خراب تھی۔ بہت کم بچے پڑھتے تھے۔پہلے علاج کا بھی مکمل انتظام نہیں تھا۔ سڑکیں بہت کم تھیں اور جو تھیں ان کا بہت برا حال تھا ۔بجلی بہت کم جگہوں پر تھی ۔ اب کسی بھی طرح کے خوف اور دہشت کا کوئی ماحول نہیں ہے۔ریاست میں محبت ،بھائی چارہ اور امن کا ماحول ہے۔پہلے کتنا ہندو مسلم تنازعہ ہوتا تھا، اس لئے سال 2006سے ہی، قبرستانوں کی گھیرا بندی شروع کی گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر قبرستانوں کی گھیرا بندی کی جا چکی ہے۔اب کوئی تنازعہ نہیں ہو تا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2016 سے، 60 سال قدیم ہندو مندروں کی بھی گھیرا بندی کا کام شروع کیا گیا،جس سے چوری وغیرہ کے واقعات نہیں ہو تے ہیں۔ ہم لوگوں نے تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ دی گئی ۔ ہم لوکوں نے کنٹریکٹ ٹیچروں کی بحالی کی، بڑی تعدااد میں نئے اسکول کھولے اورسرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کے لیے سائیکل اور پوشاک منصوبہ چلا یا گیا۔ سال 2023 سے، بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 2لاکھ 58ہزار سرکاری اساتذہ کی بحالی کی گئی۔ 2006 سے 3لاکھ 68ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بحال کیے گئے تھے، جن میں سے بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 28ہزار 976 سرکاری اساتذہ بن چکے ہیں۔ اس کے بعد، حکومت نے فیصلہ کیا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو بی پی ایس سی کا امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہے ،انہیں معمولی سا امتحان لے کر سرکاری اساتذہ بنایا جائے گا۔ اس کے لیے انہیں پانچ مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اب تک چار امتحانات ہو چکے ہیں، اور 2لاکھ 66ہزار کانٹریکٹ ٹیچر پاس ہو چکے ہیں۔ اب صرف 73ہزار باقی بچ گئے ہیں جنہیں ایک اور موقع دیا جائے گا۔ سرکاری اساتذہ کی کل تعداد اب 5 لاکھ 24ہزار ہوگئی ۔ اس کے علاوہ بی پی ایس سی کے ذریعہ اور 45ہزار نئے عہدوں پر بحالی شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے، صحت کا نظام بہت خراب تھا، صرف 39 مریض پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ہر ماہ علاج کے Èتے تھے، یعنی یومیہ ایک یا دو مریض۔ 2006 سے، ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کامکمل انتظام کیا گیا ہے۔ اب ہرماہ اوسطاً 11 ہزار 600 سو مریض ہر ماہ پرائمری ہیلتھ میں Èتے ہیں ۔ پہلے، بہار میں صرف 6 میڈیکل کالج تھے، جن کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔ اس سال 6میڈیکل کالج اور بن جائیں گے اورباقی تمام 21 اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کی تعمیر بھی جلد پوری کی جائے گی ۔ پٹنہ میڈیکل کالج اور ہسپتال کو 5 ہزار 400 بیڈاور دیگر پانچ قدیم میڈیکل کالجوں کوڈھائی ہزار بیڈ کا کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی Èئی جی Èئی ایم ایس کو 3ہزار بیڈ کا بنا یا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں اور پل پلیوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ ریاست کے دور دراز علاقوں سے 6گھنٹے میں پٹنہ پہنچنے کےے نشانہ کو سال 2016 میں پورا کر لیا گیا ہے۔اب ریاست میں بڑی تعداد میں سڑکوں پل پلیوں ، ریلوے اوور بریج، بائی پاس اور ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر سے تقربیا 5گھنٹے میں دور دراز علاقوں سے پٹنہ پہنچنا ممکن ہوا ہے ۔ 2008 سے، ایگریکلچر روڈ میپ بنا کر کام کیا جارہا ہے ، ، جس کے نتیجے میں زراعت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔سال 2008 سے 2012تک پہلا، 2012 سے 2017تک دوسر، 2017 سے 2023 تک تیسرے ایگریکلچر روڈ میپ پر کام ہوا ہے ۔غلہ کی پیداوار میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ پھل ،سبزی، دودھ، انڈے، گوشت اور مچھلی کی پیداوار میں ڈھائی گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،جس کے سبب مچھلی کی پیداوار میں بہار خود منحصر ہو گیا ہے ۔ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال، چوتھے زرعی روڈ میپ (2024 سے 2029) کے تحت اسکیموں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande