
صرافہ بازار میں سونے کی چمک پھیکی پڑی، چاندی میں علامتی گراوٹ
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست گراوٹ کا رخ نظر آ رہا ہے۔ جمعہ کو کاروبار کی شروعات میں ہی حاضر سونے (اسپاٹ گولڈ) کی قیمت میں 6,850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 7,470 روپے فی 10 گرام تک کی کمزوری درج کی گئی۔ وہیں چاندی کے بھاو میں آج 100 روپے فی کلوگرام کی علامتی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ قیمت میں آنے والی اس کمی کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,50,270 روپے سے لے کر 1,50,420 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں 22 کیرٹ سونا آج 1,37,740 روپے سے لے کر 1,37,890 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ آنے کی وجہ سے یہ چمکیلی دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 2,59,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں بھی سونے اور چاندی کے بھاو میں آج گراوٹ کا رخ نظر آ رہا ہے۔ سنگاپور گولڈ ایکسچینج میں آج حاضر سونا 4,678.69 ڈالر فی اونس کی سطح پر نظر آ رہا ہے۔ وہیں لندن سلور مارکیٹ میں حاضر چاندی کی قیمت 70.49 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,50,420 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,890 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,50,270 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پرفروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,50,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,790 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,50,270 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,37,740 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,50,270 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,320 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,37,790 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,50,420 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,37,890 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,320 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,37,790 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,50,420 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,890 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمزوری کا رخ بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,50,270 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,37,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن