
علی گڑھ، 20 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے عید کے پرمسرت موقع پر طلبہ، اساتذہ، عملے کے اراکین اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں پروفیسر خاتون نے امن، خوشحالی اور مسرت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار معاشرے میں اتحاد، ہمدردی اور باہمی احترام کے جذبے کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید شکرگزاری، فیاضی اور باہمی یکجہتی کا تہوار ہے، جو انسان کو دوسروں کا خیال رکھنے اور ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بھی یونیورسٹی برادری کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سبھی کے لیے خوشی، صحت اور مسلسل ترقی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار بھائی چارے، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کو مزید مستحکم کرے گا۔ وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر دونوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موقع سبھی کے لیے مسرت و شادمانی کا باعث بنے گا اور ہم آہنگی، اتحاد اور اجتماعی ترقی کے تئیں تجدید عہد کی تحریک دے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ