یوتھ کانگریس کے انچارج منیش شرما کو بغیر شرٹ کے احتجاج کیس میں پیشگی ضمانت ملی
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س):۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران بغیر شرٹ کے احتجاج کے معاملے میں یوتھ کانگریس کے انچارج منیش شرما کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے منیش شرما کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ
یوتھ کانگریس کے انچارج منیش شرما کو بغیر شرٹ کے احتجاج کیس میں پیشگی ضمانت ملی


نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س):۔

پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران بغیر شرٹ کے احتجاج کے معاملے میں یوتھ کانگریس کے انچارج منیش شرما کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے منیش شرما کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ (21 مارچ) کو تفتیشی افسر کے سامنے تحقیقات کے لیے حاضر ہوں۔

عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ منیش شرما کو گرفتار کرنے سے پہلے ایک ہفتے کا نوٹس دیں۔ عدالت نے 14 مارچ کو پیشگی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔14 مارچ کو عدالت نے ایک اور ملزم راجیو کمار کو 28 مارچ تک عبوری ضمانت دی تھی۔7 مارچ کو عدالت نے منیش شرما کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ منیش شرما یوتھ کانگریس کے انچارج ہیں۔ سماعت کے دوران منیش شرما کے وکیل سنجے گھوش نے کہا کہ اس معاملے میں یوتھ کانگریس کے نو کارکنوں کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔ گھوش نے کہا کہ منیش شرما کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کو اس معاملے میں 28 فروری کو مجسٹریٹ کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ سیشن کورٹ نے 28 فروری کو ضمانت پر روک لگا دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2 مارچ کو چِب کی ضمانت پر سے روک ہٹا دیا تھا۔ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری نگم بھنڈاری کو اس معاملے میں 24 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande