
غازی آباد، 2 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے غازی آبادمیں یوٹیوبر سلیم واستوک پر جان لیوا حملہ کرنے والے دو حملہ آوروں میں سے ایک کو پولیس نے انکاونٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ ان کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ تصادم میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔
غازی آباد کے پولیس کمشنر جے رویندر گوڈ نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو موٹر سائیکل پر سوار دو ہیلمٹ پہنے دو بدمعاشوں نے لونی تھانہ علاقہ کے علی گارڈن کالونی میں واقع دفتر میں سلیم واستوک کا گلا کاٹنے کے بعدچاقو سے ان کے پیٹ میں بار بارحملہ کرکے زخمی کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کر رہی غازی آباد پولیس کو اتوار کی رات دیر گئے معلوم ہوا کہ سلیم واستوک پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم ایک اور بڑا جرم کرنے کے لیے لونی کے علاقے میں آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بدمعاشوں کی تلاش شروع کی، تب ہی دو بائک پر سوار کچھ بدمعاش آتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس نے بدمعاشوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی شناخت ذیشان (27 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو امروہہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ادھر، حملے کے بعد شدید زخمی یوٹیوبر سلیم واستوک کو دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر پچھلے دو دنوں سے ان کا علاج کر رہے تھے۔ سلیم کے اہل خانہ نے انہیں ہفتہ کی رات جی ٹی بی اسپتال سے نکال کر ساکیت کے میکس اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹر اس وقت ان کا علاج کررہے ہیں۔
پولیس کی تین ٹیمیں حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ تقریباً 150 سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد، پولیس نے ہیلمٹ پہنے حملہ آوروں کی شناخت کی۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ دونوں بدمعاش کھوڈا میں رہتے ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے ان پر ایک -ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا اور ان کی تلاش شروع کر دی۔ پولس نے اتوار کی رات ایک انکاو¿نٹر میں امروہہ کے رہنے والے ایک ملزم ذیشان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس باقی ملزمان کی بھی تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد