اردو اکادمی دہلی نے سید عابد حسین کوبہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسکول‘ کے اعزاز سے نوازا
نئی دہلی،02مارچ(ہ س)۔سید عابد حسین سینیئر سیکنڈری اسکول،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نومبر دوہزار پچیس میں اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف تعلیمی اور تہذیبی و ثقافتی پروگراموں میں سرکردہ مقام حاصل کرکے نمایاں امتیاز حاصل کیا۔اسکول کے مجموعی غی
اردو اکادمی دہلی نے سید عابد حسین کوبہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسکول‘ کے اعزاز سے نوازا


نئی دہلی،02مارچ(ہ س)۔سید عابد حسین سینیئر سیکنڈری اسکول،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نومبر دوہزار پچیس میں اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف تعلیمی اور تہذیبی و ثقافتی پروگراموں میں سرکردہ مقام حاصل کرکے نمایاں امتیاز حاصل کیا۔اسکول کے مجموعی غیر معمولی مظاہرے کے اعتراف میں ایوان غالب آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اسے موقر’بیسٹ پرفارمنگ اسکول ایوارڈ‘سے سرفراز کیا گیا۔

جامعہ اسکول کے طلبہ مختلف زمروں میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی،دوسری،تیسری اور تشجیعی انعامات کے مستحق قرار پائے جس سے ادارہ کی مضبوط تعلیمی اور تہذیبی و ثقافتی بنیادوں کا پتہ چلتاہے۔

اول انعام کے مستحق طلبہ و طالبات:ثنا۔ تقریری مقابلہ (مڈل کٹیگری) پچیس سو روپے، اسد۔ بلند خوانی /تلاوت(پرائمری کٹیگری) پچیس سو روپے، شمس نعمانی۔ مضمون نویسی(سینیئر سیکنڈری) پچیس سو روپے،کوئز ٹیم (سینیئر سیکنڈری۔چار طلبہ پر مشتمل ٹیم) چھ ہزار روپے ،دوم انعام کے مستحق طلبہ و طالبات، محمد فوضان۔ مضمون نویسی (سیکنڈری کٹیگری) پندرہ سو روپے،محمد اظہر فیضی۔ مضمون نویسی(سیکنڈری کٹیگری) پندرہ سو روپے،اردو ڈراما ٹیم (سینیئر سیکنڈری۔ سات طلبہ پر مشتمل ٹیم) پانچ ہزار روپے،سوم انعام کے مستحق طلبہ و طالبات،عمیمہ بانو۔ غزل سرائی/نغمہ سرائی (سینیئر سیکنڈری) ایک ہزار روپے، میمونہ خان۔ فی البدیہہ تقریر (سینیئر سیکنڈری) ایک ہزار وپے،عبد الصمد۔ تقریری مقابلہ (پرائمری کٹیگری) ایک ہزار روپے تشجیعی انعامات یافتگانعفیفہ پرویز۔ غزل سرائی (مڈل کٹیگری) سات سو پچاس روپے، ابو احکم۔فی البدیہہ تقریر(سینیئر سیکنڈری) سات سو پچاس، عاقب ارسلان۔ اردو ڈراما (انفراد ی انعام) سات سو پچاس روپے،فیضان خان۔ اردو ڈراما (مڈل کٹیگری۔ انفرادی انعام)سات سو پچاس روپے، اظہر عالم۔ بیت بازی (انفرادی انعام) سات سو پچاس روپے،شمس نعمانی۔ بیت بازی (انفرادی انعام) سات سو پچاس روپے،محمد معراج۔مضمون نویسی (سینیئر سیکنڈری) سات سو پچاس روپے، افشاں۔بلند خوانی/ تلاوت(پرائمری کٹیگری) سات سو پچاس روپےپرنسپل محترمہ شگفتہ شان دار خان نے اس فخریہ لمحے پر ادارے کی جانب سے ’بیسٹ پرفارمنگ اسکول‘ کا انعام حاصل کیا۔ کلچرل کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر سید محمد کاظم کمیٹی کے ارکان سیف ازہر، ساجدہ بیگم اور طلبہ کے ساتھ تقسیم انعامات کی تقریب میں شریک ہوئے اور اس اجتماعی حصولیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔جشن کے تسلسل میں پرنسپل محترمہ شگفتہ شان دار خان نے متعلقہ اساتذہ اور انعام یافتگان کے ساتھ ٹرافیاں،اسناد اور انعامات کو عزت مآب پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمت میں ان کے متواتر تعاون و تحریک کے تئیں امتنان کی نشانی کے طورپر پیش کیا۔ دونوں محترم اور باوقار شخصیات نے اسکول کمیو نی ٹی کو ان کاوشوں کے لیے اور ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کے لیے مبارک باد دی۔سید عابد حسین سینیئر سیکنڈری اسکول،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کامیابی و حصولیابی کے اعتراف نے دہلی کے سرکردہ اسکولوں میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے۔اسکول انتظامیہ نے اس کامیابی کو پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کی اجتماعی سخت کاوشوں،نظم و ضبط اور ٹیم ورک سے منسوب کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande