سوامی اویمکتیشورانند کے خلاف سازش ہو رہی ہے: شنکراچاریہ سدانند سرسوتی
۔جیوتیرمٹھ کے شنکراچاریہ کی حمایت کی ، کہا - آخر میں، سچائی کی جیت ہوگی وارانسی، 2 مارچ (ہ س)۔ نابالغ کے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی حمایت میں دوارکا شارداپیٹھ کے جگدگرو شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی مہا
UP-VNS-SHANKRACHARYA-CASE


۔جیوتیرمٹھ کے شنکراچاریہ کی حمایت کی ، کہا - آخر میں، سچائی کی جیت ہوگی

وارانسی، 2 مارچ (ہ س)۔ نابالغ کے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی حمایت میں دوارکا شارداپیٹھ کے جگدگرو شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی مہاراج شنکراچاریہ آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیوتیرمٹھ کے شنکراچاریہ پر مکمل طور پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ ایک سیاسی الزام ہے، ایک سازش ہے۔ ایک طرح سے ہندو سناتن دھرم کے آچاریوں پر ایسے الزامات لگانا ایک سوچی سمجھی چال ہے۔ لوگوں کو تیار کرکے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ آخر میں، آپ دیکھیں گے کہ ان کی جیت ہوگی ، کیونکہ سچائی کو ستایا جا سکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جا سکتی۔ سچ کی ہمیشہ جیت ہو گی۔

پیر کو بیان جاری کر شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی نے کہا، ”ہم لوگ چاہتے ہیں کہ ملک کا راجہ مذہبی ہو، سوامی اویمکتیشورانند اصولوں، مذہب اور سناتن دھرم کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ پارٹی والے اسے اپنے اوپر لے لیتے ہیں۔ سناتنی روایت کو تباہ اور خراب کرنے کی جو کوششیں انگریزوں نے کی تھی، آج کی سیاسی جماعتیں بھی اس کی پیروی کر رہی ہیں۔ اس کے لئے حکمران اور اپوزیشن، دونوں ہی جماعتیں ذمہ دار ہیں۔ آج جو اپوزیشن میں ہیں، کبھی اقتدار میں تھے۔

انہوں نے پوچھا کیا گائے کا ذبیحہ بند ہوگیا؟ گائے کا ذبیحہ سوامی جی کا بنیادی مدعاہے۔ گائے کے ذبیحہ کے معاملے سے توجہ ہٹانے کی یہ مذموم کوشش کی جا رہی ہے، جو ناکام ہوگی ، خواہ وقت لگے۔ سادھو- سنت، مہاتما ، جو اصلی ہوں گے ، وہ سوامی اویمکتیشورانند کا ساتھ آئیں گے، اور جنہوں نے اقتدار کو سچ سمجھ لیا ہے، وہ اقتدار کا ساتھ دیں گے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande