اتر پردیش میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں باپ، بہن اور دادی کو قتل کر دیا۔
بہرائچ، 2 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے روپئی ڈیہا تھانہ علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ میں ایک بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے والدین، دادی اور بہن کا قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو اینٹ سے مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے زخمی
اتر پردیش میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں باپ، بہن اور دادی کو قتل کر دیا۔


بہرائچ، 2 مارچ (ہ س)۔

اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے روپئی ڈیہا تھانہ علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ میں ایک بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنے والدین، دادی اور بہن کا قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو اینٹ سے مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے زخمی ملزم کو اسپتال میں داخل کرایا اور فرانزک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر این سنگھ نے بتایا کہ بدلورام (60) ایک کسان روپئی ڈیہا تھانہ علاقہ کے بسنت پور رودال (رامگاو¿ں) میں رہتا تھا۔ خاندان میں بیوی سنجو (56)، بیٹی پاروتی (42)، بیٹے گرودیو اور نرنکر، اور دادی شیتلہ (80) شامل تھے۔ بڑے بیٹے گرودیو نے بتایا کہ کچھ سال پہلے ان کے والد نے زمین بیچ دی تھی۔ اس کے چھوٹے بھائی نرنکر کے ساتھ رقم اور جائیداد کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اتوار کی رات چھوٹا بھائی رقم تقسیم کرنے گھر آیا۔ جب اس کے والد نے رقم دینے سے انکار کیا تو اس نے قریب ہی رکھی کلہاڑی سے اس پر حملہ کردیا۔ مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس نے اپنی ماں سنجو، بہن اور دادی کو بھی کلہاڑی سے مارا۔ جب مقامی لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے سر پر بھی اینٹ ماری جس سے و ہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے والد، والدہ، بہن اور دادی کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمی ملزم نرنکر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لکھنو¿ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خون آلود کلہاڑی اور ایک اینٹ برآمد کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ گرودیو کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے پیچھے جائیداد کی تقسیم کا محرک تھا۔معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملزم نے اپنے ہی خاندان کو قتل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande