ایران کی نئی قیادت ہم سے بات چیت کیلئے تیار، میں نے حامی بھر لی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ مذاکرات کی خواہش مند ہے اور وہ اس کا جواب دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بیان ایران پر ان حملوں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ عل
ایران کی نئی قیادت ہم سے بات چیت کیلئے تیار، میں نے حامی بھر لی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ مذاکرات کی خواہش مند ہے اور وہ اس کا جواب دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بیان ایران پر ان حملوں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہوگئے اور خطہ جنگ کی لپیٹ میں آگیا۔ٹرمپ نے مارالاگو میں اپنے کلب سے صبح ساڑھے نو بجے سے قبل ایک فون کال میں کہا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور میں نے بات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس لیے میں ان سے بات کروں گا۔ انہیں یہ کام بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ انہیں وہ چیزیں بہت پہلے پیش کرنی چاہیے تھیں جو عملی اور قابلِ عمل تھیں۔ انہوں نے بہت لمبا انتظار کیا۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا مذاکرات آج ہوں گے یا کل، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے مذاکرات میں شامل کچھ ایرانی اب زندہ نہیں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے اکثر لوگ جا چکے ہیں۔ جن لوگوں سے ہم ڈیل کر رہے تھے ان میں سے کچھ اب موجود نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک بڑا حملہ تھا۔ ایک بہت بڑا حملہ تھا۔ انہیں یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا، وہ معاہدہ کر سکتے تھے۔ انہوں نے حد سے زیادہ ہوشیاری دکھانے کی کوشش کی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بمباری کی مہم ختم ہونے کے بعد موجودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اب آپ کے پاس ایک ایسا صدر ہے جو آپ کو وہ دیتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، اب دیکھتے ہیں آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔ اب وقت ہے کہ اپنی تقدیر سنبھالیں اور اس خوشحال اور شاندار مستقبل کا آغاز کریں جو آپ کی پہنچ میں ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عوامی بغاوت کی صورت میں امریکی بمباری کی مہم کو طوالت دینے کے لیے تیار ہیں تو ٹرمپ نے محتاط انداز میں جواب دیا اور کہا کہ مجھے اس وقت کی صورتحال دیکھنی ہوگی مائیکل۔ آپ اس طرح کے سوال کا جواب نہیں دے سکتے۔دوسری جانب انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایک کامیاب بغاوت ہونے والی ہے۔ انہوں نے ایران کی سڑکوں پر جشن کے مناظر اور نیویارک و لاس اینجلس میں جلاوطن ایرانیوں کے حمایتی اجتماعات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہو کر رہے گا۔ آپ دیکھ رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ایسا ہوگا۔ وہاں لاس اینجلس اور کئی دوسری جگہوں پر بہت سے لوگ بہت خوش ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande