میرے پاس ایران کی قیادت کےلئے تین نہایت موزوں امیدوار ہیں : ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کیے گئے غیر معمولی حملوں کے بعد، ان کے پاس تہران کی نئی قیادت کے لیے تین موزوں امیدواروں کی فہرست موجود ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز امریکی اخبار نیویارک ٹائ
ایران کی نئی قیادت ہم سے بات چیت کیلئے تیار، میں نے حامی بھر لی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کیے گئے غیر معمولی حملوں کے بعد، ان کے پاس تہران کی نئی قیادت کے لیے تین موزوں امیدواروں کی فہرست موجود ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ وہ فی الحال ان ناموں کا اعلان نہیں کریں گے بلکہ پہلے اپنا مشن مکمل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فوجی آپریشن کو امریکہ کی طویل مدتی سلامتی کے لیے نا گزیر قرار دیا اور ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔ فلوریڈا سے وڈیو خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ آپریشن کے اختتام تک مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے، لیکن امریکہ ان دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دے گا جنہوں نے انسانی تہذیب کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تا حال قوم سے با ضابطہ خطاب نہیں کیا، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ کے ذریعے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کی اور مختلف میڈیا اداروں کو انٹرویو دیے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ منگل کو کانگریس کو آپریشن کی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کو بتایا کہ یہ حملہ چار ہفتے یا اس سے کم وقت تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ہم نے ایک ساتھ 48 ایرانی کمانڈروں کا خاتمہ کر دیا ہے اور معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق پر انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کو ایک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد نظام سے بچانے کے لیے ضروری ہیں۔بعد ازاں ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ امریکی افواج نے ایران کے نو جنگی جہاز اور ان کی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے ... اور بقیہ جہاز بھی جلد سمندر کی گہرائیوں میں ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے اب اکثر لوگ جا چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ آپریشن صرف امریکہ کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے کیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande