
سرینگر، 02 مارچ (ہ س): جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات میں فوری طور پر تبادلہ اور پوسٹنگ کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری حکم نمبر 145 کے مطابق شیخ ذوالفقار آزاد، جو اس وقت سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے طور پر تعینات ہیں کو جموں و کشمیر پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تین پولیس افسران کو جموں و کشمیر کے محکمہ جیل خانہ جات میں تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری افتخار احمد کو سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ جیل پونچھ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اقبال تانترے بطور سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ؛ اور ایجاز احمد ملک بطور سپرنٹنڈنٹ جیل، خصوصی جیل پلوامہ تعینات کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا، محترمہ صبا شال کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ جیل، سینٹرل جیل سری نگر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ مشتاق احمد ملہ کو ڈی جی پی جیل جموں و کشمیر کئ اسٹاف آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں، سنیل کمار، ڈی وائی ایس پی، کو سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ جیل کشتوار کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ حکم حکومت کے پرنسپل سکریٹری، محکمہ داخلہ نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم سے جاری کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir