وزیر اعلیٰ نے ریاست اور اہل وطن کو ہولی کی مبارکباد دی
پٹنہ، 02 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے رنگوں کے تہوار ہولی پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہولی سماجی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ ہولی کا یہ تہوار ریاست کے لوگوں کی
وزیر اعلیٰ نے ریاست اور اہل وطن کو ہولی کی مبارکباد دی


پٹنہ، 02 مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے رنگوں کے تہوار ہولی پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہولی سماجی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ ہولی کا یہ تہوار ریاست کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشیوں کا نیا رنگ لائے گا۔ یہ مقدس تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ اس تہوار کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ لوگ بلا تفریق ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کا برتاؤ کرتے ہیں۔ لوگ اکٹھے ہو کر خوشیاں بانٹتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے ہولی کے تہوار کو باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande