بے قابو اسکارپیو 10 فٹ گڑھے میں گری ، ڈرائیور زخمی
مدھے پورہ، 2 مارچ (ہ س)۔ مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج-بہاری گنج ایس ایچ ۔91پر رتن پٹی موڑ کے قریب ایک اسکارپیو کنٹرول کھو بیٹھی اور 10 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مدھے پورہ تھانہ علاقہ کے شکرپورہ وارڈ نمبر 2 رہائ
بے قابو اسکارپیو 10 فٹ گڑھے میں گری ، ڈرائیور زخمی


مدھے پورہ، 2 مارچ (ہ س)۔ مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج-بہاری گنج ایس ایچ ۔91پر رتن پٹی موڑ کے قریب ایک اسکارپیو کنٹرول کھو بیٹھی اور 10 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مدھے پورہ تھانہ علاقہ کے شکرپورہ وارڈ نمبر 2 رہائشی کمود کمار کے طورپر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسکارپیو بہاری گنج سے مرلی گنج جا رہی تھی۔ رتن پٹی موڑ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور سڑک کنارے کھائی میں جا گرا۔ واقعے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اس دوران وہاں سے گزر رہے پرتاپ نگر وارڈ نمبر 2 کے ساکن انشو کمار نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا اور اسے فوری طور پر مرلی گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) پہنچایا۔ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جتیندر کمار جیتیش نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے اسے مدھے پورہ ریفر کر دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق زخمی شخص کی حالت فی الحال نارمل ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande