جموں صوبے میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں ایران کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرام ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر فرضی حکم نامے جاری ہو رہے ہیں جس میں جموں میں آج تمام اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ صوبہ جموں میں
جموں صوبے میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے


جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں ایران کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرام ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر فرضی حکم نامے جاری ہو رہے ہیں جس میں جموں میں آج تمام اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ صوبہ جموں میں سرکاری اور نجی اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اس بات کی وضاحت ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں، ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسکولوں کے بند ہونے سے متعلق حکم نامہ سراسر فرضی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر کی جانب سے اسکول بند رکھنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن دراصل کشمیر ڈویژن کے لیے جاری ایک حکم نامے میں ترمیم کرکے جعلی طور پر پھیلایا گیا ہے۔

ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ حکم نامہ مکمل طور پر فرضی ہے اور کسی شرپسند عنصر کی جانب سے اس میں رد و بدل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جموں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے اور طلبہ و اساتذہ اپنی روزمرہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande