ریسرچ اسکالر مس عائشہ نے بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیق پیش کی
علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کی ریسرچ اسکالر مس عائشہ محمد مصلح الدین نے ایتھنز میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”سینٹرنگ کمیونٹی: انٹیگریٹیو کنزرویشن“ میں وسطی ہمالیہ میں پائے جانے والے اسٹریکڈ لافنگ
عائشہ محمد مصلح الدین


علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کی ریسرچ اسکالر مس عائشہ محمد مصلح الدین نے ایتھنز میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”سینٹرنگ کمیونٹی: انٹیگریٹیو کنزرویشن“ میں وسطی ہمالیہ میں پائے جانے والے اسٹریکڈ لافنگ تھرش پرندوں کی آوازوں میں تنوع سے متعلق اپنی تحقیق ورچوئل طریقہ سے پیش کی۔

وہ شعبے کی پہلی اسکالر ہیں جو ایویئن بایو اکاؤسٹکس جیسے ابھرتے ہوئے میدان میں تخصص رکھتی ہیں۔ یہ شعبہ پرندوں کی آوازوں کا مطالعہ کرکے ان کے باہمی ابلاغ، شناخت، رویّے اور تحفظ کے پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس تحقیق کے نگراں پروفیسر ستیش کمار اور شریک نگراں زولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈاکٹر انل کمارتھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande