آندھرا پردیش میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ
آندھرا پردیش میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہحیدرآباد، 02 مارچ (ہ س)۔ آندھرا پردیش نے فروری 2026 کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں غیرمعمولی ترقی درج کی ہے۔ اسٹیٹ ٹیکس کے چیف کمشنر بابواے کے مطابق کئی اہم اشیائے ضروریہ، ادویات اور سیمنٹ پر ٹیکس ک
آندھرا پردیش میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ،


آندھرا پردیش میں جی ایس ٹی کی وصولی میں ریکارڈ اضافہحیدرآباد، 02 مارچ (ہ س)۔ آندھرا پردیش نے فروری 2026 کے دوران جی ایس ٹی وصولی میں غیرمعمولی ترقی درج کی ہے۔ اسٹیٹ ٹیکس کے چیف کمشنر بابواے کے مطابق کئی اہم اشیائے ضروریہ، ادویات اور سیمنٹ پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی اورلائف ومیڈیکل انشورنس سے جی ایس ٹی کے خاتمہ کے باوجود ریاست نے مستحکم شرح حاصل کی ہے۔فروری 2026 میں نیٹ جی ایس ٹی کلکشن (خالص جی ایس ٹی وصولیابی) 3,061 کروڑ روپے رہا جو کہ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے کسی بھی سال کے فروری کا سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال (فروری 2025) کے مقابلے میں اس بار وصولی میں 5.45 فیصد اضافہ ہواہے۔ چیف کمشنرنے بتایا کہ جنوبی ہند کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں آندھرا پردیش کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ رواں مالی سال (26-2025) کے دوران ریاست کی مجموعی شرح نمو 5.86 فیصد رہی جبکہ کرناٹک (5.70) فیصد، تلنگانہ (4.57) فیصد، تمل ناڈو (3.10) فیصد اور کیرالہ (2.95) فیصد اس سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تمباکو کے علاوہ تمام دیگر اشیاء سے کمپنسیشن سیس ختم کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ریاست کی معاشی سرگرمیاں اور ٹیکس کمپلائنس بہتر رہا جس کی وجہ سے آمدنی میں استحکام برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande