
حیدرآباد ،2 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدرکےکویتانے کانگریس سینئرلیڈرراہل گاندھی کے دورہ ریاست کے موقع پران پرسخت تنقیدکی۔ انہوں نے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے نوجوانوں سے کیاگیادولاکھ سرکاری ملازمتوں کاوعدہ پوراکریں۔ ڈی سی سی صدورکے تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے راہل گاندھی کی حیدرآبادآمد پرکویتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنی برہمی کااظہارکیا۔آپ نے وعدہ کیاتھا کہ کانگریس کے برسرِاقتدارآتے ہی ایک سال میں2 لاکھ ملازمتیں دی جائیں گی لیکن اب ڈھائی سال گزرچکے ہیں اوربے روزگارنوجوان آج بھی سڑکوں پرہیں۔جس نوجوان نسل نے آپ کو اقتدارکی سیڑھی چڑھایاآج آپ انہی کی امیدوں کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔ کویتانے الزام لگایاکہ جب ریاست کے نوجوان اپنے حق اورملازمتوں کامطالبہ کرتے ہیں تو کانگریس حکومت پولیس کے ذریعہ ان کی آوازکودبادیتی ہے۔انہوں نے یوتھ ڈیکلریشن کوایک ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جاب کیلنڈرکہیں نظرنہیں آرہا۔ سابق ایم ایل سی نے راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راہل جی!یہ تلنگانہ جدوجہد کی سرزمین ہے۔ یہاں کے عوام کومزیددھوکہ نہ دیں اور فوری طورپر2 لاکھ ملازمتوں کے وعدہ پرعمل درآمد کویقینی بنائیں۔ کانگریس نے ایک بارپھرثابت کردیاہے کہ اس کا دوسرانام صرف دھوکہ اورفریب ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق