مرکزی حکومت کے اشتراک سے جموں و کشمیر حکومت جموں میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی
جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ و عوامی شکایات حکومت ہند کے اشتراک سے حکومت جموں و کشمیر 3 مارچ کو جموں میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ کانفرنس کا موضوع اضلاع کی ہمہ جہت ترقی اور وِکست بھارت کے لیے طرز حکمرانی میں تبدیلی
مرکزی حکومت کے اشتراک سے جموں و کشمیر حکومت جموں میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی


جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ و عوامی شکایات حکومت ہند کے اشتراک سے حکومت جموں و کشمیر 3 مارچ کو جموں میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ کانفرنس کا موضوع اضلاع کی ہمہ جہت ترقی اور وِکست بھارت کے لیے طرز حکمرانی میں تبدیلی رکھا گیا ہے۔کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ مشترکہ طور پر کریں گے اور افتتاحی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر عوامی انتظامیہ میں نمایاں کارکردگی پر دیے جانے والے وزیر اعظم ایوارڈ کے تحت منتخب گورننس ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔

افتتاحی اجلاس سے سکریٹری محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ رچنا شاہ اور چیف سکریٹری جموں و کشمیر اٹل ڈلو بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران مختلف ریاستوں اور اضلاع کی کامیاب حکمرانی کی مثالیں پیش کی جائیں گی جن میں آندھرا پردیش کا ایلورو، تریپورہ کا گوماتی، اڈیشہ کا کوراپٹ اور لداخ کا کرگل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آسام کے نلباری، جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور آندھرا پردیش کے پَروَتھی پورم منیام کے نمایاں اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

جموں و کشمیر کی بہترین انتظامی کاوشوں پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا جس میں ضلع کولگام کی اختراعات، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آر ایف آئی ڈی پر مبنی یاترا انتظام اور ضلع رامبن کی ای سہولت پہل کو اجاگر کیا جائے گا۔

کانفرنس میں ملک بھر سے 200 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے جن میں سینئر افسران، پالیسی ساز اور انتظامی ماہرین شامل ہوں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد عوامی خدمات کی بہتر فراہمی، فلاحی اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور ضلعی سطح پر جامع ترقی کے لیے کامیاب ماڈلز کو فروغ دینا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande