
- وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی صدارت میں بڑوانی ضلع کے ناگل واڑی میں وزرا کی کونسل کی پہلی کرشی کیبنٹ منعقد ہوئی
بھوپال، 02 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں بڑوانی ضلع کے بھیلٹ بابا دیوستھل ناگل واڑی میں پیر کو ہوئی پہلی کرشی کیبنٹ(زراعتی کابینہ)میں زراعت، آبپاشی، مویشی پروری ، ماہی پروری، باغبانی اور امداد باہمی سے متعلق 27ہزار 500 کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کو منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ کسانوں کی بہبود سے متعلق سال میں منعقدہ پہلی کرشی کیبنٹ میں کسانوں اور مختلف پیداواری سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کے لیے 25,678 کروڑ روپے کی اسکیموں کے بارے میں اہم فیصلے لیے گئے۔ کرشی کیبنٹ میں نرمدا کنٹرول بورڈ کی میٹنگ میں بڑوانی ضلع میں دو آبپاشی پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے 2,068 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ان اسکیموں کے لیے منظور شدہ رقم اگلے پانچ برسوں میں خرچ کی جائے گی۔ قبائلی علاقوں میں وزرا کی کونسل کے تمام اراکین نے روایتی قبائلی لباس پہنا اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے ابھیودے مدھیہ پردیش میں قبائلی برادری کے احترام اور فلاح و بہبود کا مضبوط پیغام دیا۔
مدھیہ پردیش مربوط ماہی پروری کی پالیسی-2026 کی منظوری
کابینہ نے مدھیہ پردیش مربوط ماہی پروری پالیسی-2026 کو منظوری دی۔ اس سے اگلے تین برسوں میں 3,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور تقریباً 20,000 ملازمتیں (10,000 براہ راست اور 10,000 بالواسطہ) پیدا ہوں گی۔ اس پالیسی کے لیے 18کروڑ 50لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس میں کیج کلچر کو جدید شکل میں فروغ دیتے ہوئے تقریباً ایک لاکھکیج نصب کئے جائیں گے۔ یہ پالیسی ایک کثیر مقاصد ذریعہ معاش ماڈل کے طور پر کام کرے گی جس میں ماہی پروری سے متعلق سرگرمیوں کے ساتھ ماحولیاتی سیاحت اورماحول کے لئے سازگار توانائی کو شامل کیا جائے گا۔
جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے 610 کروڑ 51 لاکھ روپے کی منظوری
وزرا کی کونسل نے ویٹرنری اسپتالوں اور دیگر عمارتوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقیکے ساتھ دیہی علاقوں میں اگلے پانچ تک جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے 610 کروڑ 51لاکھ روپے کی منظوری دی۔ یہ کام 2026 سے 2031 تک جاری رہے گا۔
مکھیہ منتری مچھوا سمردھی یوجنا کے لئے 200 کروڑ روپے کی منظوری
کابینہ کے ذریعہ مکھیہ منتری مچھوا سمردھی یوجنا کو اگلے دوبرسوں، 2026-27 اور 2027-28 تک جاری رکھنے کے لئے 200 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ اسکیم مچھلی کے بیجوں کی کاشت، ماہی پروروں کی تربیت، سود پر سبسڈی اور روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
قومی باغبانی مشن کو اگلے 5 برسوں تک جاری رکھنے کے لیے 1150 کروڑ روپے کی منظوری
وزراکونسل نے قومی باغبانی مشن کو اگلے پانچ برسوں تک جاری رکھنے کے لیے 1,150 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اس اسکیم میں زرعی شعبے میں کارکردگی بڑھانے، مختلف زرعی اجزا کی تاثیر کو بڑھانے اور نقل سے بچنے کی کوششوں پر توجہ دی جائے گی۔
مائیکرو فوڈ انٹرپرائز اپ گریڈیشن اسکیم کے لیے 1,375 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی
کابینہ نے اگلے پانچ برسوں (مالی سال 2026-27 سے 2020-31 تک) مائیکرو فوڈ انٹرپرائز اپ گریڈیشن اسکیم کے لیے 1,375 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی شراکت کے ساتھ یہ اسکیم موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کو اپ گریڈ کرے گی اور نئے فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کرے گی۔
نرسری باغ کے لیے 1739 کروڑ روپے کی منظوری
باغبانی کے شعبے میں، وزراء کی کونسل نے نرسریوں میں پودے تیار کرنے اور اعلیٰ معیار کے پودے اور بیج رعایتی نرخوں پر دستیاب کرانے کے لیے اگلے سال 2031 (اگلے 5 سال) کے لیے 1739 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
کسانوں کی بہبود اور زرعی ترقی کے 20 منصوبوں کے لیے 3502 کروڑ روپے کی منظوری
وزرا کونسل نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے 20 منصوبوں کو اگلے پانچ برسوں کے لیے، یعنی 31 مارچ 2031 تک 500 کروڑ روپے سے کم مالیت کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے لیے 3,502 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
کوآپریٹو بینکوں کو شیئر کیپٹل سپورٹ اسکیم کے لیے 1975 کروڑروپے کی منظوری
کابینہ نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی ”کوآپریٹو بینکوں کے شیئر کیپٹل سپورٹ“ اسکیم کے لیے 31 مارچ 2031 تک اگلے پانچ برسوں کے لیے 1,975 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ ضلعی بینکوں کے ذریعے کسانوں کو فصل کے قرضوں کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے تاکہ عوامی فنڈ پروگرام کو قرضوں کی فراہمی کے ذریعے مقررہ مدت کے قرضوں کو پورا کیا جا سکے۔
کسانوں کو قلیل مدتی قرضوں پر سود سبسڈی اسکیم کے لیے 3909 کروڑ روپے کی منظوری
کابینہ نے 31 مارچ 2031 تک کسانوں کو قلیل مدتی قرضوں پر سود کی سبسڈی اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے 3,909 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز کے ذریعے کسانوں کو 3 لاکھ روپے تک کے قلیل مدتی قرضے صفر فیصد شرح سود پر فراہم کرتا ہے۔ کسانوں کو وہ سہولیات اور امداد ملتی رہے گی جو انہیں فی الحال مل رہی ہیں۔
کوآپریٹیو اداروں کے موثر کام کے لیے 1,073 کروڑ روپے کی منظوری
کابینہ نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 جاری اسکیموں کو 31 مارچ 2031 تک جاری رکھنے کی بھی منظوری دی ہے تاکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے تحت کوآپریٹو اداروں کو ضروری تعاون جیسے حصص کیپٹل، قرضے اور گرانٹس کی فراہمی اور محکمانہ سرگرمیوں کو آسانی سے جاری رکھا جا سکے۔ ان 12 اسکیموں کو جاری رکھنے کے لیے 1073 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
مختلف کوآپریٹو اسکیموں کے لیے 1,229 کروڑ روپے کی منظوری
وزراءکی کونسل نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت 1,229 کروڑ روپے کو منظوری دی تاکہ محکمہ کوآپریٹیو کے تحت اگلے 5برسوں کے لیے زرعی شعبے میں چل رہی مختلف اسکیموں کو ہموار طریقے سے چلانے اور ان کی نگرانی کی جاسکے۔
مویشی پروری کے فروغ کے لیے 656 کروڑ روپے منظور کیے گئے
کابینہ نے راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے تحتسورٹیڈ سیکسڈ سیمین پروڈکشن پروجیکٹ کو 31 مارچ 2031 تک مسلسل جاری رکھنے کے لئے 656 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم میں شناخت شدہ نسلوںکے مادہ گائے - بھینس کی نسل کی مویشیوں کی آبادی بڑھانے کے مقصد سے مویشی پروروں کو ضروری تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم سے مویشیوں کے کسانوں کو فائدہ ہوتا رہے گا۔
جانوروں کی صحت کے تحفظ اور جانوروں کی افزائش اور تحفظ کے لیے 1723 کروڑ روپے کی منظوری
وزراءکی کونسل نے مویشیوں کی صحت اور ان کے تحفظ کی 14 اسکیموں کو اگلے پانچ برسوں تک جاری رکھنے کے لیے 1,723 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مویشیوں اور پولٹری کی پیداوار کو بڑھانا اور مویشی پالنا کے ذریعے کمزور مستحقین کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ، وزراءکی کونسل نے اگلے 5 برسوں کے لئے مویشی پروری اور ڈیری جیسے مویشیوں کی افزائش، پولٹری فارمنگ، بھیڑ اور بکریوں کے فارم، بیماریوں کے خاتمے، جانوروں کی ویکسینیشن، جانوروں کی ترقی کے جامع پروجیکٹ وغیرہ کے لئے 11 اسکیموں کے مسلسل کام کے لئے 6,518 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
بڑوانی ضلع میں آبپاشی کے دوپروجیکٹوں کی انتظامی منظوری
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی صدارت میں نرمدا کنٹرول بورڈ کی میٹنگ میںبڑوانی ضلع میں کم بارش والے علاقے ورلا تحصیل کے 33 گاو¿ں میں اور تحصیل پانسیمل کے 53 گاو¿ں میں زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے دو آبپاشی پروجیکٹوں کے لیے 2,068 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری فراہم کی گئی ہے ۔ ورلا لفٹ مائیکرو اریگیشن لفٹ پروجیکٹ میں نرمدا ندی سے 51.42 ایم سی ایم پانی استعمال کر ورلا تحصیل کے 33 گاو¿ں کی 15,500 ہیکٹیئر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 860.53 کروڑ روپے ہے۔ پانسیمل مائیکرو اریگیشن لفٹ پروجیکٹ میں پانسیمل تحصیل کے 53 گاو¿وں کی 22500 ہیکٹیئر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس کے تحت نرمدا ندی سے 74.65 ایم سی ایم پانی استعمال کیاجائے گا۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 1,207.44 کروڑ روپے ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد