ہولی کے موقع پر دوپہر 2:30 بجے سے چلے گی میٹرو، صبح تمام لائنوں پر میٹرو خدمات معطل رہیں گی
نئی دہلی، 2 مارچ (ہ س)۔ہولی کے موقع پر 4 مارچ کو دہلی میٹرو سروس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔تہوار کے دن صبح 10:00 بجے سے دوپہر2:30 تک ایئرپورٹ ایکسپریس لائن سمیت تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات معطل رہیں گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے جاری کرد
METRO-TRAIN-SERVICES-230-PM-


نئی دہلی، 2 مارچ (ہ س)۔ہولی کے موقع پر 4 مارچ کو دہلی میٹرو سروس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔تہوار کے دن صبح 10:00 بجے سے دوپہر2:30 تک ایئرپورٹ ایکسپریس لائن سمیت تمام میٹرو لائنوں پر ٹرین خدمات معطل رہیں گی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، میٹرو خدمات 4 مارچ کو دوپہر 2:30 بجے تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے شروع ہو ںگی۔ اس کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

ڈی ایم آر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوج دیال نے کہا کہ یہ فیصلہ ہولی کے پیش نظر لیاگیا ہے۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال ہولی کے دن صبح کے وقت میٹرو خدمات میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں، تاکہ تہوار کے دوران سیکورٹی اور آپریشنل انتظامات کو ہموار طریقے سے برقرار رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande