
سرینگر، 02 مارچ (ہ س) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو اسپیشل سیکیورٹی فورس (ایس ایس ایف) کے اہلکار ایس جی سی ٹی سنی سلگوترا کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جو ایک دلدوز سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے المناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں اس مشکل وقت میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir