
سلی گوڑی، 02 مارچ (ہ س): بائیں بازو کے لوگوں نے پیر کو سلی گوڑی میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل میں مبینہ طور پر درست ووٹروں کے ناموں کو حذف کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
مظاہرین نے سلی گوڑی سب ڈویژن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر مین روڈ کو تقریباً 20 منٹ تک بلاک رکھا۔ بعد ازاں انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کرنے کے بعد ناکہ بندی ہٹا دی گئی۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے عمل سے کئی درست ووٹرز کے نام لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں، جب کہ عام لوگوں کو دستاویزات جمع کرانے میں غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بائیں بازو کے کونسلر سریندو چکرورتی نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل سے ناموں کو روکنا ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے اور سیاسی دباو¿ میں کوئی فیصلہ نہ کرے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سلی گوڑی کی فخر اور ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن رچا گھوش کو زیر غور رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ بین الاقوامی سطح کے کسی کھلاڑی کا نام اس طرح زیر التواء رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی