مشرق وسطیٰ صورتحال کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی
جموں, 2 مارچ (ہ س)۔ مشرق وسطی میں جاری جنگی صورتحال کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حساس علاقوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدام
Lg greet


جموں, 2 مارچ (ہ س)۔ مشرق وسطی میں جاری جنگی صورتحال کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، حساس علاقوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ حالات میں امن کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، افواہوں سے گریز کریں اور اتحاد و یگانگت کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے قانون و نظم کی بحالی کے لیے جموں و کشمیر پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی مربوط اور مستعد کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مغربی ایشیا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سینئر حکام وزارتِ خارجہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ بیرونِ ملک مقیم جموں و کشمیر کے شہریوں اور طلبہ کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں چیف سکریٹری اٹل ڈلو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس ایس پیز) نے شرکت کی۔ حکام نے سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande