
نئی دہلی، 02 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کے بعد، سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔وزیر اعظم مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
مودی نے کہا،’ہندوستان سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم نے اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے ان مشکل وقتوں میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کے لیے سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان اہم سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر علاقائی امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan