
نئی دہلی، 2 مارچ (ہ س)۔
بھارت دورہ پر آئے کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے پیر کو قومی دارالحکومت کے حیدرآباد ہاو¿س میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دوطرفہ بات چیت جاری ہے، جس میں ہندوستان-کناڈا تعلقات کو نئی سمت دینے، تجارتی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی کارنی سے ملاقات کی۔ کینیڈین وزیراعظم کے دورے کا مقصد خاص طور پر توانائی، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
کارنی نے سب سے پہلے ممبئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعت کے اہم نمائندوں سے بات چیت کی، اور کل رات دہلی پہنچے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ