قانون کے طالب علم نے انسان - حیوان ٹکراؤ پر بین الاقوامی کانفرنس میں مقالہ پیش کیا
علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے بی اے ایل ایل بی، سال اول کے طالب علم اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے رہائشی، ایان علی خان نے”انسان و حیوان کے درمیان ٹکراؤ: پائیدار بقائے باہمی کے لئے خلیج کو پاٹنا“ موضوع پر ایڈمس ی
عیان عی خان


علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے بی اے ایل ایل بی، سال اول کے طالب علم اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے رہائشی، ایان علی خان نے”انسان و حیوان کے درمیان ٹکراؤ: پائیدار بقائے باہمی کے لئے خلیج کو پاٹنا“ موضوع پر ایڈمس یونیورسٹی، کولکاتہ میں نیشنل لاء یونیورسٹی، تریپورہ اور اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (یواین ایچ آر سی) کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ”انسان -حیوان کا ٹکراؤ: قانونی چیلنجز اور پائیدار بقائے باہمی کی جستجو“ پیش کیا۔

انھوں نے اپنی پیشکش میں موجودہ قوانین میں پائے جانے والے خلا کو اجاگر کرتے ہوئے روک تھام، باہمی ہم آہنگی اور معاوضے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات تجویز کیں، ساتھ ہی انسانی سلامتی اور ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے حقوق پر مبنی متوازن نقطہ نظر کی وکالت کی۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد طارق نے بین الاقوامی سطح پر مقالہ پیش کرنے پر ایان علی خان کو مبارکباد پیش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande