
جموں, 02 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کئی افسران کی نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق شیخ ذوالفقار آزاد، جو سینٹرل جیل سرینگر میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے،اُن کو ان کے جموں و کشمیر پولیس محکمہ میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔حکم نامے کے تحت تین پولیس افسران کو محکمہ جیل خانہ جات میں تعینات کیا گیا ہے۔ چودھری افتخار احمد کو ڈسٹرکٹ جیل پونچھ، ریاض اقبال تانترےکو ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ اور اعجاز احمد ملک کو اسپیشل جیل پلوامہ کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح صبا شال کو سینٹرل جیل سرینگر کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ مشتاق احمد ملا کو ڈی جی پی جیل خانہ جات جموں و کشمیر کا اسٹاف آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ڈی وائی ایس پی سنیل کمار کو ڈسٹرکٹ جیل کشتواڑ کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔یہ احکامات پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر