ایران کے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ، خلیجی - امریکی مشترکہ بیان
واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔خلیجی ممالک کی شہری تنصیبات پر ہونے والے ایرانی حملوں کے تناظر میں ... خلیجی ممالک ، اردن اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ شہریو
ایران کے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ، خلیجی - امریکی مشترکہ بیان


واشنگٹن،02مارچ(ہ س)۔خلیجی ممالک کی شہری تنصیبات پر ہونے والے ایرانی حملوں کے تناظر میں ... خلیجی ممالک ، اردن اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ شہریوں اور جنگ میں شامل نہ ہونے والے ممالک کو نشانہ بنانا ایران کا ’غیر ذمے دارانہ رویہ‘ ہے۔

اسی سیاق و سباق میں ہفتے کی شام ہونے والے خلیجی وزراءکے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکہ اور خلیجی ممالک چھ ریاستوں کے شہریوں کے دفاع اور خلیجی ممالک کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے علاقائی سلامتی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج صبح سویرے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں نے شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بیان میں ان حملوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان میں خود مختار ریاستوں کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔خلیجی ممالک، اردن اور امریکہ کے مشترکہ بیان میں ایرانی حملوں کے مقابلے میں ذاتی دفاع کے حق کی ی تصدیق کی گئی ہے اور پورے خطے میں ایران کے اندھا دھند اور غیر ذمے دارانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande