عالمی بازاروں سے کمزوری کے آثار، ایشیا میں بھی فروخت کا دباؤ
نئی دہلی، 2 مارچ (ہ س)۔دنیا بھر کے شیئر بازاروں سے آج کمزوری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبارکرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 2 مارچ (ہ س)۔دنیا بھر کے شیئر بازاروں سے آج کمزوری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبارکرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا -جلا کاروبار ہوتا رہا۔ دریں اثنا، ایشیائی بازاروں میں آج فروخت کا دباو¿ قائم ہے۔

جیو پولیٹیکل کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران دباؤ میں کاروبار کرنے کے بعد امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.43 فیصد گر کر 6,878.88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 214.48 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد پھسل کر گزشتہسیشن کا اختتام 22,663.90 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ دوسری جانب، ڈاؤ جونز فیوچرز فی الحال 391.58 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد کی کمی کے ساتھ 48,586.34 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 10,910.55 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس سی اے سی انڈیکس 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 8,580.75 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، ڈے اے ایکس انڈیکس 0.02 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,284.26 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی حصص بازاروں میں آج مندی کا رجحان ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹ انڈیکس میں سے سات سرخ نشان میں کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جبکہ ایک انڈیکس علامتی اضافے کے ساتھ سبز نشان میںکاروبار کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کے باعث آج کوسپی انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایشیائی مارکیٹ میں واحد ایشیائی مارکیٹ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.13 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 4,163.01 پوائنٹسکی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 167.50 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 25,117.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 117.49 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد تک گر گیا ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس بھی آج نمایاں کمزوری نظر آ رہی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 149.72 پوائنٹس یعنی 1.82 فیصد گر کر 8,085.77 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح ،ا سٹریٹس ٹائمز انڈیکس 88.24 پوائنٹس یعنی 1.77 فیصد گر کر 4,906.83 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس 425.54 پوائنٹس یعنی 1.62 فیصد گر کر 26,205 پوائنٹس کی سطح پر،سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.34 فیصد گرکر 1,507.72پوائنٹس کی سطح پر، نکیئی انڈیکس 780.27 پوائنٹس ینعی 1.33 فیصد گر کر 58,070 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande