
علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س) ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ پیریوڈونٹولوجی کی جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر امبر خان نے ای پوسٹر مقابلہ 2025 کے آئیڈیا/کانسیپٹ زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا۔
یہ مقابلہ اِنڈو۔یو ایس اے پی جے عبدالکلام سینٹر فار اسٹیم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، اے ایم یو نے انٹرنیشنل سوسائٹی فار مسلم ویمن اِن سائنسز (آئی ایس ایم ڈبلیو) کے اشتراک سے منعقد کیا تھا۔ ڈاکٹر خان کے پوسٹر کا عنوان تھا:اے آئی سے تقویت یافتہ ڈوئل سیلائیوری بایوسینسرز: ذیابیطس اور منھ کی بیماریوں کے لئے نان انویزیو دوہری تشخیص۔ اس پیشکش کو جدت، بین شعبہ جاتی نقطہ نظر اور طبی افادیت کے باعث سراہا گیا۔
شعبہ پیریوڈونٹولوجی میں ڈاکٹر امبر خان کے سپروائزر پروفیسر این ڈی گپتا نے اس دستیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز شعبہ کی تحقیقی برتری اور بہتر تعلیمی ماحول کامظہر ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ