آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ڈوڈہ بھدرواہ اور کشتواڑ میں مکمل بند رہا
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ڈوڈہ بھدرواہ اور کشتواڑ میں مکمل بند رہا جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بطور احتجاج مرکزی سیرت کمیٹی ڈوڈہ کی کال پر پیر کے روز ضلع ڈوڈہ مکم
Doda


آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ڈوڈہ بھدرواہ اور کشتواڑ میں مکمل بند رہا

جموں، 02 مارچ (ہ س)۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بطور احتجاج مرکزی سیرت کمیٹی ڈوڈہ کی کال پر پیر کے روز ضلع ڈوڈہ مکمل بند رہا۔ بند کے باعث شہر اور مضافاتی علاقوں میں تمام کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ اسی طرح بھدرواہ اور ضلع کشتواڑ میں بھی مکمل بند دیکھا گیا اور بیشتر دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی محدود رہی جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں لوگوں کے چہروں پر غم و غصہ نمایاں تھا جبکہ مجموعی ماحول سوگوار دکھائی دیا۔تاہم انتظامیہ کے مطابق بند کے دوران کسی بھی علاقے سے احتجاجی جلوس، تصادم یا کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور صورتحال پرامن رہی۔انتظامیہ کی طرف سے حساس علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی نفری کو تعینات رکھا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande