غریبوں کے مکانات کا انہدام وزیراعلی کا نشانہ: رام چندر راو
حیدرآباد،02 مارچ(ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدراین رام چندرراؤ نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی دشمن قراردیاہے۔ ملازمین کے مسائل کے حل کے مطالبہ پرآج حیدرآباد کے دھرناچوک پربی جے پی کے زیراہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہت
غریبوں کے مکانات کا انہدام وزیراعلی کا نشانہ: رام چندر راو


حیدرآباد،02 مارچ(ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدراین رام چندرراؤ نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی دشمن قراردیاہے۔ ملازمین کے مسائل کے حل کے مطالبہ پرآج حیدرآباد کے دھرناچوک پربی جے پی کے زیراہتمام ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیاگیا۔

رام چندرراؤنے الزام لگایاکہ وزیراعلیٰ نے اقتدارسنبھالنے کےبعد سے غریبوں کے گھروں کومنہدم کرنے کواپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیڈراایجنسی کے نام پرعام شہریوں کاروزگارچھیناجارہاہے اورموسیٰ ندی کے نشیبی علاقوں سمیت کھمم جیسے مقامات پرسینکڑوں خاندانوں کوسڑک پرلا کھڑاکردیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے ساتھ لاپرواہی برت رہی ہے اور ان کے واجبات ادا نہ کر کے انہیں اذیت دے رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف ریاست میں تنخواہوں کے لئے فنڈس کی کمی کارونارویاجاتاہے تو دوسری طرف نیشنل ہیرالڈ کے لئے ایک ہزارکروڑروپے کیسے منتقل کئے جا رہے ہیں؟انہوں نے راہل گاندھی کے دورہ تلنگانہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں پر عمل کئے بغیر وہ کس منہ سے ریاست آ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande