وزیر اعلیٰ نے سید پور اور باقر گنج میں زیر زمین نالہ اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ نے سید پور اور باقر گنج میں زیر زمین نالہ اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا پٹنہ، 2 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سید پور انڈر گراؤنڈ نالہ تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑک تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراسر
وزیر اعلیٰ نے سید پور اور بکر گنج میں زیر زمین ڈرین اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا


وزیر اعلیٰ نے سید پور اور باقر گنج میں زیر زمین نالہ اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا پٹنہ، 2 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سید پور انڈر گراؤنڈ نالہ تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑک تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراسر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے وزیر اعلیٰ کو اس منصوبہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم پہلے کئی بار آکر دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سید پورنالہ کا بہتر طریقے سے تعمیر کریں، اس کے اوپر فورلین سڑک تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بہت امید افزا ہے۔ اس کی تعمیر سے سید پور، راجندر نگر، مصلح پور ہاٹ، گائے گھاٹ اور پہاڑی علاقوں میں ٹریفک بھیڑ میں کمی آئے گی اور مقامی لوگوں کو نیو پٹنہ بائی پاس سے جڑنے کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم ہوگا۔فور لین سڑک نہ صرف شہر کے رہائیشوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ غور طلب ہے کہ 9ڈرینج پمپنگ اسٹیشن اور ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا پانی سید پور نالہ سے گزرتا ہے۔ بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، محکمہ شہری ترقی کے تحت 259.81 کروڑ روپے کی لاگت سے سید پور نالہ پر پہاڑی تک زیر زمین نالے کے ساتھ ایک سڑک تعمیر کر ایا جاہارہا ہے۔اس نالے کی لمبائی 5.61 کلومیٹر ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے باقر گنج انڈر گراؤنڈ نالہ کے ساتھ ساتھ سڑک تعمیر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو موثر اور تیزی سے مکمل کریں۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں آبی نکاسی میں بہتری آئے گی اورآبی جماؤ کا خاتمہ ہوگا۔ نالے کے اوپر سڑک تعمیر سے علاقے میں آمدورفت میں آسانی ہوگی۔باقرگنج نالہ پٹنہ شہر کے اندرونی حصے میں آبی نکاسی کا ایک بڑا نظام ہے، جو اوما سنیما ہال سے نکل کر انٹا گھاٹ پر گنگا ندی کی طرف بہتا ہے۔ یہ نالہ شہر کے کئی علاقوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں سے گزرتا ہے۔ یہ برسات کے موسم میں آبی نکاسی کا ایک اہم راستہ ہے۔اس منصوبے کے تحت نالے کے اوپر تقریباً 1.4 کلومیٹر لمبی سڑک بنائی جا رہی ہے جس سے ٹریفک اور آبی نکاسی دونوں میں بہتری آئے گی۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراسر، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کارتکیہ کے شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande