
چھندواڑہ، 2 مارچ (ہ س) مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں اتوار کی رات ایک المناک سڑک حادثے میں باپ بیٹا زندہ جل گئے۔ یہ حادثہ چھندواڑہ-سیونی روڈ پر صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق 61 سالہ امرت سنگھ راجپوت اپنے 24 سالہ بیٹے ارون سنگھ راجپوت کے ساتھ اتر پردیش سے گھر واپس آرہے تھے۔ ڈرائیور کو نیند آگئی اور سی این جی کار بے قابو ہو گئی۔ کنٹرول سے باہر گاڑی پہلے سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی اور پھر گیراج کے سامنے کھڑی بولیرو کار سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی لمحوں میں وہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کار میں سوار دو افراد کو فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔ حادثے میں گیراج میں کھڑی دو دیگر گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
اطلاع ملتے ہی کنڈی پورہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن تب تک دونوں کی موت ہوچکی تھی۔
اسٹیشن ہاو¿س آفیسر مہیندر بھگت نے بتایا کہ متوفی کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال کے مردہ خانے میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی