
بیربھوم، 2 مارچ (ہ س): اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی ترنمول کانگریس کے لیڈر انوبرت منڈل نے اتوار کو بیر بھوم ضلع میں ایک جلسہ عام میں بی جے پی اور مرکزی طاقتوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مرکزی فورسز انہیں کسی بھی طرح روک نہیں سکیں گی۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منڈل نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی فورسز کو گھر گھر تعینات کیا جائے۔ وہ ہر بار مجھے روکتے ہیں۔ وہ کر سکتے ہیں؟ وہ اس بار بھی نہیں کر پائیں گے۔ میں اپنا کام کروں گا۔ میں اس بات کو یقینی بناو¿ں گا کہ ووٹنگ پرامن طریقے سے ہو۔
میٹنگ میں انہوں نے ایس آئی آر معاملے پر بھی بی جے پی پر حملہ بولا۔ منڈل نے کہا کہ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں ایس آئی آر کا مقدمہ لڑا تھا۔ وہ 20 کروڑ مسلمانوں کے نام مٹانے کا سوچ رہے تھے۔ انہوں نے کیا غلطی کی؟
انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے وارڈ میں ووٹر لسٹ سے کئی لوگوں کے نام نکالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ متوفی افراد کے نام بھی حذف کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ منڈل نے کہا کہ بغیر اطلاع کے نام ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ترنمول کارکن چوکس ہیں اور کسی کا نام من مانی ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس دوران انہوں نے بیر بھوم کے ہسنے علاقے سے بی جے پی کی تبدیلی یاترا پر بھی خوب تنقید کی۔ منڈل نے کہا، پاگل آدمی کیا نہیں کہتا، بکری کیانہیں کھاتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار ترنمول کانگریس 40 تا 45 ہزار ووٹوں سے حسنے اسمبلی حلقہ سے جیتے گی اور اپوزیشن کو کھلا چیلنج دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی