فضائیہ کے جوان کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں
فضائیہ کے جوان کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیںنوادہ، 2 مارچ (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے سردلہ بلاک کے لوند چموتھا ہاٹ رہائشی ہندوستانی فضائیہ کے سپاہی سنجے کمار کی پیر کے روز پٹنہ کے میدانتا اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہ 18 فرو
فضائیہ کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیا گیا آخری رسومات


فضائیہ کے جوان کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیںنوادہ، 2 مارچ (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے سردلہ بلاک کے لوند چموتھا ہاٹ رہائشی ہندوستانی فضائیہ کے سپاہی سنجے کمار کی پیر کے روز پٹنہ کے میدانتا اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہ 18 فروری کو چھٹی پر اپنے آبائی گاؤں آئے تھے۔ 25 فروری کو جب ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تو ان کے اہل خانہ نے انہیں گیا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ حالت بگڑنے پر انہیں پٹنہ ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔

سنجے کمار نے 2004 میں انڈین ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت وہ بنگلورو میں تعینات تھے۔ ان کی موت سے ان کے اہل خانہ اور گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ وہ آنجہانی انل پنڈت کے بیٹے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ سمپا کماری،13 سالہ بیٹا اور 8 سالہ بیٹی ہیں۔ ان کی میت پیر کے روز ترنگے میں لپٹی ہوئی گاؤں لائی گئی۔ فضائیہ کے افسران تین گاڑیوں کے قافلے میں بہٹا ایئر پوسٹ سے پہنچے۔ فوجیوں نے فوجی روایت کے مطابق گارڈ آف آنر دیا اور بگل کی دھن کے درمیان ان کو آخری سلامی دی گئی۔ علاقے کے بڈگاؤں دھنارجے ندی کے کنارے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ایئر فورس کی دو ٹیموں نے ان کی اہلیہ کو 25,000 روپے کی نقد امداد فراہم کی اور ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔ آخری دیدارکے لیے بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ، عوامی نمائندے اور خاندان کے افراد موجود تھے۔ سب نے نم آنکھوں کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک فرض شناس اور ملنسار سپاہی قرار دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande