
علی گڑھ, 02 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے ہولی کے موقع پر یونیورسٹی برادری اور ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں پروفیسر نعیمہ خاتون نے ہولی کو ہم آہنگی، مسرت اور باہمی یگانگت کے جذبے کا جشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار مختلف پس منظر اور روایات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اتحاد اور باہمی احترام کے رشتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سبھی کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت کا پیغام لے کر آئے گا۔ انھوں نے طلبہ اور عملہ کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو ذمہ داری، ہمدردی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبہ کے ساتھ منائیں۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہولی جیسے تہوار شمولیت، باہمی احترام اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی اقدار کو مستحکم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے یونیورسٹی برادری میں اور اس سے باہر مثبت سوچ، باہمی خیرسگالی اور اجتماعی ترقی کے جذبے کو فروغ ملے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ